وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سفری سہولیات کو بہتر کرنے کیلئے میٹرو بس سروس کا سیکٹر وائز اعلان

Share on Social Media

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سفری سہولیات کو بہتر کرنے کیلئے میٹرو بس سروس کا سیکٹر وائز اعلان کیا ہے، مریم اورنگزیب

13 روٹس پر 128 بسیں مرحلہ وار چلائی جائیں گی، مریم اورنگزیب

روٹس کا تعین کرلیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

موجودہ میٹرو بسوں کے اسٹاپس کو ان بسوں کے روٹس کے ساتھ لنک کیا جائے گا، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کا وژن ہے کہ اسلام آباد کے لوگوں، طلبائ، نوجوانوں، کاروباری افراد، مزدوروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں، مریم اورنگزیب

راولپنڈی اور مری اور ملحقہ علاقوں سے اسلام آباد آنے والوں کے لئے ماس ٹرانزٹ کا انتظام کرنا وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

پچھلے چار سال کی نالائقی، نااہلی، چوری، ڈکیتی، کرپشن کے اثرات کم ہو رہے ہیں، مریم اورنگزیب

پچھلے چار سال مہنگائی، بے روزگاری رہی، غیر ملکی تعلقات خراب ہوئے، غیر ملکی سرمایہ کاری تاخیر کا شکار رہی، مریم اورنگزیب

اللہ کے فضل و کرم سے ہر چیز دوبارہ سے استحکام کی طرف جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

ہم اپنے پچھلے دور میں جو سہولیات عوام کو دے کر گئے تھے، دوبارہ سے اسی وژن اور جذبے کے ساتھ ملک کو خوشحال کرنے کی راہ پر گامزن ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

جب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی تھی تو عمران خان نے سازشیں شروع کر دیں، مریم اورنگزیب

عمران خان نے آئی ایم ایف کی جن شرائط پر دستخط کئے تھے، اس پر عمل کرنا ضروری تھا، مریم اورنگزیب

ہم نے مشکل فیصلے کئے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، مریم اورنگزیب

مہنگائی کا ذمہ دار فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

اب مہنگائی کا رجحان کم ہو رہا ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہو رہے ہیں، مریم اورنگزیب

تمام مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے تقریباً 600 ارب روپے کے تاریخی کسان پیکیج کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات

آج خواتین انگوٹھوں پر سیاہی کے نشان لگا کر شناختی کارڈ لے کر قطاروں میں نہیں کھڑیں، وفاقی وزیر اطلاعات

سیلاب کے باوجود کوئی بحران نہیں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

بہترین معیار کی گندم شفاف عمل کے ذریعے درآمد کی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سابقہ حکومت گندم کو برآمد کرتی، یہاں پر مصنوعی قلت پیدا کرتے اور پھر گندم کو دوبارہ برآمد کرتے اور لوگوں کو مہنگی قیمت پر فروخت کی جاتی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات

مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بمپر فصلوں کی سطح پر لا کر ان نالائقوں کے حوالے کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

کسان پیکیج سے انشاء اللہ پاکستان دوبارہ بمپر فصلوں کی طرف جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

سمال میڈیم انٹرپرائزز، نوجوانوں اور ہاریوں، چھوٹے کسانوں کو آسان قرضے دیئے جائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

ان کے لئے بجلی کے نرخ 13 روپے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

سیلاب کی صورتحال میں وزیراعظم نے کسانوں کا سوچا، وفاقی وزیر اطلاعات

پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری دوبارہ بحال ہو رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم پچھلے پانچ میں سیلاب زدہ علاقوں کے بھی دورے کئے، سیلاب متاثرین کے سروں پر ہاتھ رکھا، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے فارن فنڈڈ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے سفارتی تعلقات کو بھی بحال کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

دنیا بھر سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پچھلے چار سال سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار رہے، اسے ہم نے دوبارہ سے بحال کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

چین کے دورہ کی تفصیلات پانچ بجے وزیراعظم خود اس پر تفصیلی بتائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان کی سیاسی صورتحال کے باوجود میڈیا نے وزیراعظم کے بیرونی ممالک دوروں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھرپور کوریج دی جس پر میڈیا کے مشکور ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

ملک کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اگر کہیں حالات خراب ہو رہے ہیں اور بحرانی صورتحال ہے تو وہ فارن فنڈڈ فتنے کے کنٹینر پر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

ملک بھر میں حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں لیکن عمران خان فارن کے کنٹینر پر صورتحال خراب ہو رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے لیکن بحرانی صورتحال صرف فارن فنڈڈ فتنے کے کنٹینر پر ہو رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نہیں چاہتا کہ ملک میں استحکام آئے، ڈالر کی قدر کم ہو، نوجوانوں کو روزگار ملے، غیر ملکی سرمایہ کاری آئے، سفارتی تعلقات بہتر ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران نیازی نے اپنے چار سالوں میں ملک کو تباہ کیا، ان کا ایجنڈا نامکمل ہے، وہ کیسے بردداشت کر سکتے ہیں کہ ملک ترقی کرے، وفاقی وزیر اطلاعات

عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ عمران خان صاحب نے خود الیکشن کا اعلان کر دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

انہوں نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن دس ماہ کے بعد ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

لگتا ہے کہ عمران نیازی کے کان کھل گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران نیازی نے کہا ہے کہ ان کی تحریک دس ماہ تک جاری رہے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

الیکشن کی تاریخ کا تعین آئین میں موجود ہے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن اپنی آئینی مدت پر ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

لگتا ہے عمران خان نے کان کھول کر سن لیا ہے اور یہ سننے کے بعد اعلان کر دیا ہے کہ الیکشن دس ماہ بعد ہوں گے، مریم اورنگزیب

admin