وفاقی دارالحکومت اسلام آباد خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن
آپریشن ،دوران آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن بر آمد کیا گیا جبکہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے زیر نگرانی حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے مل کر آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن بر آمد ہوا اور ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد نے کہا کہ مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپریشن کا مقصد شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے،،،،